Sunan Abi Dawood Hadith 640 (سنن أبي داود)
[640] إسنادہ ضعیف
أم محمد مجہولۃ الحال
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُجَاہِدُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللہِ يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ بِہَذَا الْحَدِيثِ قَالَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّہَا سَأَلَتْ النَّبِيَّ ﷺ أَتُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي دِرْعٍ وَخِمَارٍ لَيْسَ عَلَيْہَا إِزَارٌ قَالَ إِذَا كَانَ الدِّرْعُ سَابِغًا يُغَطِّي ظُہُورَ قَدَمَيْہَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَبَكْرُ بْنُ مُضَرَ وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَابْنُ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أُمِّہِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ لَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْہُمْ النَّبِيَّ ﷺ قَصَرُوا بِہِ عَلَی أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا
جناب محمد بن زید سے روایت ہے۔یہی حدیث انہوں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا کہ کیا عورت ایک قمیص اور اوڑھنی میں نماز پڑھ لے جبکہ اس نے تہ بند نہ باندھا ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’(ہاں) جب قمیص پوری طرح ڈھانپنے والی ہو کہ اس کے پاؤں کی پشت کو بھی ڈھک لے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس حدیث کو مالک بن انس،بکر بن مضر،حفص بن غیاث،اسمٰعیل بن جعفر،ابن ابی ذئب اور ابن اسحاق نے محمد بن زید سے،انہوں نے اپنی والدہ سے،انہوں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔ان میں سے کسی نے بھی نبی کریم ﷺ کا ذکر نہیں کیا بلکہ صرف سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا پر اقتصار کیا ہے۔(یعنی موقوف بیان کرتے ہیں)۔