Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 654 (سنن أبي داود)

[654]صحیح

صححہ ابن خزیمۃ (1016 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (767)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ أَبُو عَامِرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاہَكَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِذَا صَلَّی أَحَدُكُمْ فَلَا يَضَعْ نَعْلَيْہِ عَنْ يَمِينِہِ وَلَا عَنْ يَسَارِہِ فَتَكُونَ عَنْ يَمِينِ غَيْرِہِ إِلَّا أَنْ لَا يَكُونَ عَنْ يَسَارِہِ أَحَدٌ وَلْيَضَعْہُمَا بَيْنَ رِجْلَيْہِ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے جوتوں کو اپنی دائیں جانب نہ رکھا کرے اور نہ بائیں جانب کہ اس طرح وہ کسی دوسرے کی دائیں جانب ہوں گے۔ہاں اگر اس کی بائیں جانب کوئی اور نہ ہو تو اس طرف رکھ لے ورنہ انہیں اپنے دونوں قدموں کے درمیان میں رکھے۔‘‘