Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 656 (سنن أبي داود)

[656]صحیح

صحیح بخاری (379) صحیح مسلم (513)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي وَأَنَا حِذَاءَہُ وَأَنَا حَائِضٌ وَرُبَّمَا أَصَابَنِي ثَوْبُہُ إِذَا سَجَدَ وَكَانَ يُصَلِّي عَلَی الْخُمْرَةِ

ام المؤمنین سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھتے تو میں آپ ﷺ کے قریب برابر ہی میں ہوتی،اور ایام سے ہوتی۔آپ ﷺ سجدے کو جاتے تو بسا اوقات آپ ﷺ کا کپڑا بھی مجھے لگتا اور آپ ﷺ چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔