Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 663 (سنن أبي داود)

[663]صحیح

صحیح مسلم (436)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَقُولُ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُسَوِّينَا فِي الصُّفُوفِ كَمَا يُقَوَّمُ الْقِدْحُ حَتَّی إِذَا ظَنَّ أَنْ قَدْ أَخَذْنَا ذَلِكَ عَنْہُ وَفَقِہْنَا أَقْبَلَ ذَاتَ يَوْمٍ بِوَجْہِہِ إِذَا رَجُلٌ مُنْتَبِذٌ بِصَدْرِہِ فَقَالَ لَتُسَوُّنَّ صُفُوفَكُمْ أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللہُ بَيْنَ وُجُوہِكُمْ

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ہمیں صفوں میں ایسے برابر اور سیدھا کیا کرتے تھے جیسے کہ تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے۔یہاں تک کہ جب آپ ﷺ کو یقین ہو گیا کہ ہم نے آپ سے یہ درس لے لیا اور اسے خوب سمجھ لیا ہے،تو ایک دن آپ ﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور دیکھا کہ ایک آدمی اپنا سینہ صف سے آگے نکالے ہوئے ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’(قسم اللہ کی!) تم لوگ یا تو صفوں کو برابر کرو گے یا اللہ تعالیٰ تمہارے چہروں کے مابین مخالفت پیدا کر دے گا۔“