Sunan Abi Dawood Hadith 667 (سنن أبي داود)
[667]إسنادہ صحیح
قتادۃ صرح بالسماع عند النسائي (816) مشکوۃ المصابیح (1093، 1100)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ رُصُّوا صُفُوفَكُمْ وَقَارِبُوا بَيْنَہَا وَحَاذُوا بِالْأَعْنَاقِ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ إِنِّي لَأَرَی الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ مِنْ خَلَلِ الصَّفِّ كَأَنَّہَا الْحَذَفُ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اپنی صفوں میں خوب مل کر کھڑے ہوا کرو۔انہیں قریب قریب بناؤ اور گردنوں کو بھی برابر رکھو۔قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے،میں شیطان کو دیکھتا ہوں کہ خالی جگہوں میں سے تمہاری صفوں میں گھس آتا ہے گویا وہ بکری کا بچہ ہو۔‘‘