Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 670 (سنن أبي داود)

[670] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیث السابق (669)

انوار الصحیفہ ص 37

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَنَسٍ بِہَذَا الْحَدِيثِ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ أَخَذَہُ بِيَمِينِہِ ثُمَّ الْتَفَتَ فَقَالَ اعْتَدِلُوا سَوُّوا صُفُوفَكُمْ ثُمَّ أَخَذَہُ بِيَسَارِہِ فَقَالَ اعْتَدِلُوا سَوُّوا صُفُوفَكُمْ

جناب محمد بن مسلم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مذکورہ حدیث بیان کی اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اس لکڑی کو دائیں ہاتھ سے پکڑ لیتے پھر (دائیں صف کی طرف) متوجہ ہو کر کہتے ’’سیدھے کھڑے ہو جاؤ،اپنی صفوں کو برابر کر لو۔‘‘ پھر اپنے بائیں ہاتھ سے پکڑتے (اور بائیں جانب متوجہ ہوتے) اور فرماتے ’’سیدھے کھڑے ہو جاؤ اور اپنی صفوں کو برابر کر لو۔‘‘