Sunan Abi Dawood Hadith 674 (سنن أبي داود)
[674]صحیح
صحیح مسلم (432)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِيَلِنِي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّہَی ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’چاہیے کہ تمہارے اہل عقل و دانش میرے قریب کھڑے ہوا کریں۔پھر وہ جو ان کے قریب ہیں۔ان کے بعد وہ جو ان کے قریب ہیں۔‘‘