Sunan Abi Dawood Hadith 677 (سنن أبي داود)
[677]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (1115)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا عَيَّاشٌ الرَّقَّامُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا بُدَيْلٌ حَدَّثَنَا شَہْرُ بْنُ حَوْشَبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ قَالَ أَبُو مَالِكٍ الْأَشْعَرِيُّ أَلَا أُحَدِّثُكُمْ بِصَلَاةِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَفَّ الرِّجَالَ وَصَفَّ خَلْفَہُمْ الْغِلْمَانَ ثُمَّ صَلَّی بِہِمْ فَذَكَرَ صَلَاتَہُ ثُمَّ قَالَ ہَكَذَا صَلَاةُ قَالَ عَبْدُ الْأَعْلَی لَا أَحْسَبُہُ إِلَّا قَالَ صَلَاةُ أُمَّتِي
جناب عبدالرحمٰن بن غنم نے کہا کہ سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کیا میں تمہارے سامنے نبی کریم ﷺ کی نماز نہ بیان کروں؟ چنانچہ انہوں نے بتایا کہ آپ نے اقامت کہی،پھر مردوں کی صف بنائی اور پھر بچوں کی صف ان کے پیچھے بنائی اور انہیں نماز پڑھائی۔اور ابو مالک رضی اللہ عنہ نے آپ کی پوری نماز بیان کی،پھر فرمایا: ایسے ہی ہے نماز!،عبدالاعلیٰ نے کہا: میرا خیال ہے کہ آپ نے فرمایا تھا ’’ایسے ہی ہے نماز میری امت کی۔‘‘