Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 680 (سنن أبي داود)

[680]صحیح

صحیح مسلم (438)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْخُزَاعِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْہَبِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ رَأَی فِي أَصْحَابِہِ تَأَخُّرًا فَقَالَ لَہُمْ تَقَدَّمُوا فَأْتَمُّوا بِي وَلْيَأْتَمَّ بِكُمْ مَنْ بَعْدَكُمْ وَلَا يَزَالُ قَوْمٌ يَتَأَخَّرُونَ حَتَّی يُؤَخِّرَہُمْ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے (بعض) صحابہ میں یہ بات دیکھی کہ وہ پیچھے رہتے ہیں،تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’آگے بڑھو اور میری اقتداء کرو۔تمہارے بعد والے تمہاری اقتداء کریں۔اور جو لوگ پیچھے رہنے کو اپنی عادت بنا لیتے ہیں ان کا انجام یہ ہو گا کہ اللہ عزوجل انہیں مؤخر کر دے گا۔‘‘ (یعنی اپنی رحمت سے،جنت میں داخل کرنے میں یا جہنم میں پیچھے کر دے گا یا جہنم سے تاخیر سے نکالے گا)۔