Sunan Abi Dawood Hadith 683 (سنن أبي داود)
[683]صحیح
صحیح بخاری (783)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ زُرَيْعٍ حَدَّثَہُمْ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ زِيَادٍ الْأَعْلَمِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ حَدَّثَ أَنَّہُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَنَبِيُّ اللہِ ﷺ رَاكِعٌ قَالَ فَرَكَعْتُ دُونَ الصَّفِّ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ زَادَكَ اللہُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ وہ مسجد میں داخل ہوئے اور نبی کریم ﷺ رکوع میں تھے،کہا چنانچہ میں صف میں ملنے سے پہلے ہی رکوع میں ہو گیا۔(نماز کے بعد) نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ تیری حرص اور زیادہ کرے،آئندہ ایسا نہ کرنا۔‘‘