Sunan Abi Dawood Hadith 688 (سنن أبي داود)
[688]صحیح
صحیح بخاری (495) صحیح مسلم (503)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی بِہِمْ بِالْبَطْحَاءِ وَبَيْنَ يَدَيْہِ عَنَزَةٌ الظُّہْرَ رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ يَمُرُّ خَلْفَ الْعَنَزَةِ الْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ
جناب عون بن ابی جحیفہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں (مکہ کے قریب) وادی بطحاء میں نماز پڑھائی اور آپ ﷺ کے سامنے چھوٹا نیزہ تھا۔(آپ ﷺ نے ہمیں) ظہر اور عصر کی دو دو رکعتیں پڑھائیں۔اس نیزے کے آگے سے عورت بھی گزرتی تھی اور گدھا بھی۔