Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 691 (سنن أبي داود)

[691]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّہْرِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ رَأَيْتُ شَرِيكًا صَلَّی بِنَا فِي جَنَازَةٍ الْعَصْرَ فَوَضَعَ قَلَنْسُوَتَہُ بَيْنَ يَدَيْہِ يَعْنِي فِي فَرِيضَةٍ حَضَرَتْ

جناب سفیان بن عیینہ کہتے ہیں کہ میں نے شریک (شریک بن عبداللہ بن ابی نمر،یا شریک بن عبداللہ نخعی کوفی) کو دیکھا کہ انہوں نے ہمیں ایک جنازہ کے اجتماع میں عصر کی نماز پڑھائی تو اپنے سامنے اپنی ٹوپی رکھ لی۔یعنی ایک فریضہ میں جس کا وقت ہو چکا تھا۔