Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 695 (سنن أبي داود)

[695]إسنادہ صحیح

سفیان صرح بالسماع عند ابن خزیمۃ (803 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (782)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَحَامِدُ بْنُ يَحْيَی وَابْنُ السَّرْحِ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ يَبْلُغُ بِہِ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِذَا صَلَّی أَحَدُكُمْ إِلَی سُتْرَةٍ فَلْيَدْنُ مِنْہَا لَا يَقْطَعْ الشَّيْطَانُ عَلَيْہِ صَلَاتَہُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ وَاقِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ صَفْوَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَہْلٍ عَنْ أَبِيہِ أَوْ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَہْلٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ بَعْضُہُمْ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ وَاخْتُلِفَ فِي إِسْنَادِہِ

سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی کسی سترہ کی طرف نماز پڑھے تو اس کے قریب کھڑا ہو،کہیں شیطان اس پر اس کی نماز نہ قطع کر دے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا:واقد بن محمد نے اس حدیث کو صفوان سے‘انہوں نے محمد بن سہل سے‘انہوں نے نبیﷺ سے روایت کیا ہے‘جبکہ بعض نے نافع بن جبیر سے‘اس نے سہل بن سعد سے کہا ہے۔اور اس کی سند میں اختلاف کیا گیاہے۔