Sunan Abi Dawood Hadith 699 (سنن أبي داود)
[699]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ أَخْبَرَنَا مَسَرَّةُ بْنُ مَعْبَدٍ اللَّخْمِيُّ لَقِيتُہُ بِالْكُوفَةِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدٍ حَاجِبُ سُلَيْمَانَ قَالَ رَأَيْتُ عَطَاءَ بْنَ زَيْدٍ اللَّيْثِيَّ قَائِمًا يُصَلِّي فَذَہَبْتُ أَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْہِ فَرَدَّنِي ثُمَّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يَحُولَ بَيْنَہُ وَبَيْنَ قِبْلَتِہِ أَحَدٌ فَلْيَفْعَلْ
جناب ابوعبیدہ حاجب سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے عطا بن یزید لیثی کو نماز میں کھڑے دیکھا اور میں ان کے آگے سے گزرنے لگا تو انہوں نے مجھے روکا-پھر (نماز کے بعد) مجھ سے کہا کے مجھے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو کوئی یہ کر سکتا ہو کہ کسی کو اپنے اور قبلے کے درمیان میں سے نہ گزرنے دے تو چاہیے کہ وہ ایسا کرے۔‘‘