Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 700 (سنن أبي داود)

[700]صحیح

صحیح بخاری (509) صحیح مسلم (505)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ الْمُغِيرَةِ عَنْ حُمَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ ہِلَالٍ قَالَ قَالَ أَبُو صَالِحٍ أُحَدِّثُكَ عَمَّا رَأَيْتُ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ وَسَمِعْتُہُ مِنْہُ دَخَلَ أَبُو سَعِيدٍ عَلَی مَرْوَانَ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِذَا صَلَّی أَحَدُكُمْ إِلَی شَيْءٍ يَسْتُرُہُ مِنْ النَّاسِ فَأَرَادَ أَحَدٌ أَنْ يَجْتَازَ بَيْنَ يَدَيْہِ فَلْيَدْفَعْ فِي نَحْرِہِ فَإِنْ أَبَی فَلْيُقَاتِلْہُ فَإِنَّمَا ہُوَ الشَّيْطَانُ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ يَمُرُّ الرَّجُلُ يَتَبَخْتَرُ بَيْنَ يَدَيَّ وَأَنَا أُصَلِّي فَأَمْنَعُہُ وَيَمُرُّ الضَّعِيفُ فَلَا أَمْنَعُہُ

جناب ابوصالح نے کہا میں نے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے جو دیکھا سنا ہے تمہیں بتاتا ہوں۔ابوسعید رضی اللہ عنہ مروان کے پاس گئے اور بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ فرما رہے تھے ’’جب تم میں سے کوئی کسی چیز کی طرف نماز پڑھ رہا ہو،جو اس کے لیے لوگوں سے سترہ ہو اور کوئی اس کے آگے سے گزرنے کی کوشش کرے تو اس کے سینے کے آگے ہاتھ کر کے اسے روک دے۔اگر وہ انکار کرے تو اس سے لڑائی کرے،بلاشبہ وہ شیطان ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سفیان ثوری نے کہا: ایک آدمی تکبر کرتے ہوئے میرے آگے سے نماز کی حالت میں گزرتا ہے تو میں اسے روک لیتا ہوں اور کبھی کوئی ضعیف انسان ہوتا ہے تو اسے منع نہیں کرتا۔