Sunan Abi Dawood Hadith 703 (سنن أبي داود)
[703]إسنادہ صحیح
صححہ ابن خزیمۃ (832)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَہُ شُعْبَةُ قَالَ يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ وَالْكَلْبُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَفَہُ سَعِيدٌ وَہِشَامٌ وَہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَلَی ابْنِ عَبَّاسٍ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،اسے شعبہ نے مرفوع ذکر کیا ’’نماز کو توڑ دیتی ہے بالغہ عورت اور کتا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اسے سعید،ہشام اور ہمام نے قتادہ سے،انہوں نے جابر بن زید سے روایت کرتے ہوئے ابن عباس رضی اللہ عنہما پر موقوف کیا ہے۔