Sunan Abi Dawood Hadith 704 (سنن أبي داود)
[704] ضعیف
شک الراوي في رفعہ وفیہ علۃ أخری وھي عنعنۃ یحیی بن أبي کثیر فإنہ مدلس
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ مَوْلَی بَنِي ہَاشِمٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَحْسَبُہُ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ إِذَا صَلَّی أَحَدُكُمْ إِلَی غَيْرِ سُتْرَةٍ فَإِنَّہُ يَقْطَعُ صَلَاتَہُ الْكَلْبُ وَالْحِمَارُ وَالْخِنْزِيرُ وَالْيَہُودِيُّ وَالْمَجُوسِيُّ وَالْمَرْأَةُ وَيُجْزِئُ عَنْہُ إِذَا مَرُّوا بَيْنَ يَدَيْہِ عَلَی قَذْفَةٍ بِحَجَرٍ قَالَ أَبُو دَاوُد فِي نَفْسِي مِنْ ہَذَا الْحَدِيثِ شَيْءٌ كُنْتُ أُذَاكِرُ بِہِ إِبْرَاہِيمَ وَغَيْرَہُ فَلَمْ أَرَ أَحَدًا جَاءَ بِہِ عَنْ ہِشَامٍ وَلَا يَعْرِفُہُ وَلَمْ أَرَ أَحَدًا يُحَدِّثُ بِہِ عَنْ ہِشَامٍ وَأَحْسَبُ الْوَہْمَ مِنْ ابْنِ أَبِي سَمِينَةَ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَعِيلَ الْبَصْرِيَّ مَوْلَی بَنِي ہَاشِمٍ وَالْمُنْكَرُ فِيہِ ذِكْرُ الْمَجُوسِيِّ وَفِيہِ عَلَی قَذْفَةٍ بِحَجَرٍ وَذِكْرُ الْخِنْزِيرِ وَفِيہِ نَكَارَةٌ قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَمْ أَسْمَعْ ہَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ وَأَحْسَبُہُ وَہِمَ لِأَنَّہُ كَانَ يُحَدِّثُنَا مِنْ حِفْظِہِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،کسی راوی نے کہا میرا خیال ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا،فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی شخص بغیر سترے کے نماز پڑھے تو کتا،خنزیر،یہودی،مجوسی اور عورت اس کی نماز توڑ دیتے ہیں۔مگر جب یہ ایک پتھر پھینکنے کے فاصلے سے گزریں تو نماز کے ٹوٹنے سے کفایت رہتی ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: میرے دل میں اس روایت کے بارے میں کچھ (تردد) سا ہے۔میں نے ابراہیم وغیرہ سے اس کا مذاکرہ کیا تو کسی نے اسے ہشام سے روایت نہیں کیا،نہ اس کو پہچانتا تھا۔اور نہ میں نے کسی کو دیکھا جو اسے ہشام سے بیان کرتا ہو۔اور میرا خیال ہے کہ یہ ابن ابی سمینہ کا وہم ہے۔اور اس میں منکر حصہ ’’مجوسی،پتھر پھینکنے کا فاصلہ اور خنزیر‘‘ کا بیان ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث صرف محمد بن اسمٰعیل بصری سے سنی ہے اور میرا خیال ہے کہ اسے وہم ہوا ہے کیونکہ وہ اپنے حفظ سے بیان کرتا تھا۔