Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 707 (سنن أبي داود)

[707] إسنادہ ضعیف

سعید بن غزوان مستور وأبوہ مجہول (تقریب: 2378،5355)

قال معاذ علي زئي: وقال عبد الحق الاشبیلی: ’’إسنادہ ضعیف‘‘ (الاحکام الوسطیٰ: 1/ 345)

انوار الصحیفہ ص 38

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْہَمْدَانِيُّ ح و حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ غَزْوَانَ عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ نَزَلَ بِتَبُوكَ وَہُوَ حَاجٌّ فَإِذَا ہُوَ بِرَجُلٍ مُقْعَدٍ فَسَأَلَہُ عَنْ أَمْرِہِ فَقَالَ لَہُ سَأُحَدِّثُكَ حَدِيثًا فَلَا تُحَدِّثْ بِہِ مَا سَمِعْتَ أَنِّي حَيٌّ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَزَلَ بِتَبُوكَ إِلَی نَخْلَةٍ فَقَالَ ہَذِہِ قِبْلَتُنَا ثُمَّ صَلَّی إِلَيْہَا فَأَقْبَلْتُ وَأَنَا غُلَامٌ أَسْعَی حَتَّی مَرَرْتُ بَيْنَہُ وَبَيْنَہَا فَقَالَ قَطَعَ صَلَاتَنَا قَطَعَ اللہُ أَثَرَہُ فَمَا قُمْتُ عَلَيْہَا إِلَی يَوْمِي ہَذَا

سعید بن غزوان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حج کو جاتے ہوئے تبوک میں پڑاؤ کیا۔اس نے ایک لنجا آدمی دیکھا (جو چل نہ سکتا تھا) اس نے اس کی کیفیت پوچھی تو اس نے کہا میں تمہیں بتاتا ہوں مگر جب تک تجھے یہ معلوم رہے کہ میں زندہ ہوں کسی کو بتانا نہیں۔رسول اللہ ﷺ تبوک میں ایک کھجور تلے پڑاؤ کیے ہوئے تھے-آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ ہمارا قبلہ ہے۔‘‘ پھر آپ ﷺ اس کی طرف نماز پڑھنے لگے،چنانچہ میں بھاگتا ہوا آیا جب کہ میں لڑکا ہی تھا،حتیٰ کہ آپ ﷺ کے اور آپ ﷺ کے سترے کے درمیان میں سے گزر گیا۔آپ ﷺ نے کہا ’’اس نے ہماری نماز توڑی اللہ اس کے قدم توڑ دے۔‘‘ چنانچہ اس دن سے آج تک میں ان پر کھڑا نہیں ہو سکا ہوں۔