Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 708 (سنن أبي داود)

[708]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ الْغَازِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ ہَبَطْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ مِنْ ثَنِيَّةِ أَذَاخِرَ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ يَعْنِي فَصَلَّی إِلَی جِدَارٍ فَاتَّخَذَہُ قِبْلَةً وَنَحْنُ خَلْفَہُ فَجَاءَتْ بَہْمَةٌ تَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْہِ فَمَا زَالَ يُدَارِئُہَا حَتَّی لَصَقَ بَطْنَہُ بِالْجِدَارِ وَمَرَّتْ مِنْ وَرَائِہِ أَوْ كَمَا قَالَ مُسَدَّدٌ

جناب عمرو بن شعیب اپنے والد (شعیب) سے،وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مقام ’’ثنیہ اذاخر‘‘ میں پڑاؤ کیا۔نماز کا وقت ہو گیا تو آپ ﷺ نے ایک دیوار کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی اور ہم آپ ﷺ کے پیچھے تھے۔بکری کا ایک بچہ آیا اور آپ ﷺ کے آگے سے گزرنے لگا،مگر آپ ﷺ اسے روکتے رہے،حتیٰ کہ آپ ﷺ کا پیٹ دیوار سے جا لگا اور وہ بچہ آپ ﷺ کے پیچھے سے گزر گیا۔مسدد کے الفاظ یہی تھے یا اسی طرح کے قریب۔