Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 710 (سنن أبي داود)

[710]إسنادہ صحیح

صحیح بخاری (383) صحیح مسلم (512)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ بَيْنَ يَدَيْ النَّبِيِّ ﷺ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ قَالَ شُعْبَةُ أَحْسَبُہَا قَالَتْ وَأَنَا حَائِضٌ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ الزُّہْرِيُّ وَعَطَاءٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصٍ وَہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ وَعِرَاكُ بْنُ مَالِكٍ وَأَبُو الْأَسْوَدِ وَتَمِيمُ بْنُ سَلَمَةَ كُلُّہُمْ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَإِبْرَاہِيمُ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ وَأَبُو الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ وَالْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَبُو سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ لَمْ يَذْكُرُوا وَأَنَا حَائِضٌ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ اور آپ ﷺ کے قبلے کے درمیان ہوا کرتی تھی۔شعبہ نے کہا: میرا خیال ہے کہ انہوں نے کہا: اور میں حیض سے ہوتی تھی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس حدیث کو زہری،عطا،ابوبکر بن حفص،ہشام بن عروہ،عراک بن مالک،ابوالاسود اور تمیم بن سلمہ نے روایت کیا ہے۔اور یہ سب عروہ سے وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں جبکہ ابراہیم بواسطہ اسود عائشہ رضی اللہ عنہا سے اور ابوالضحی بواسطہ مسروق،عائشہ رضی اللہ عنہا سے اور قاسم بن محمد اور ابوسلمہ (براہ راست) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں۔ان حضرات نے یہ جملہ ذکر نہیں کیا ’’اور میں حیض سے ہوتی تھی۔‘‘