Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 711 (سنن أبي داود)

[711]صحیح

صحیح بخاری (512) صحیح مسلم (512)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يُصَلِّي صَلَاتَہُ مِنْ اللَّيْلِ وَہِيَ مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَہُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ رَاقِدَةٌ عَلَی الْفِرَاشِ الَّذِي يَرْقُدُ عَلَيْہِ حَتَّی إِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ أَيْقَظَہَا فَأَوْتَرَتْ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ رات کو اپنی نماز پڑھتے اور وہ آپ ﷺ کے اور قبلے کے درمیان بستر پر ہوتی تھیں جس پر کہ آپ ﷺ سوتے تھے،حتیٰ کہ جب آپ ﷺ وتر پڑھنا چاہتے تو انہیں جگا دیتے-تب وہ (بھی اٹھ کر) وتر پڑھ لیتیں۔