Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 712 (سنن أبي داود)

[712]صحیح

صحیح بخاری (519)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللہِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ بِئْسَمَا عَدَلْتُمُونَا بِالْحِمَارِ وَالْكَلْبِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ يُصَلِّي وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَ يَدَيْہِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ غَمَزَ رِجْلِي فَضَمَمْتُہَا إِلَيَّ ثُمَّ يَسْجُدُ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ تم لوگوں نے برا کیا کہ ہمیں (یعنی عورتوں کو) گدھے اور کتے کے برابر کر دیا ہے۔بلاشبہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھتے اور میں آپ ﷺ کے سامنے لیٹی ہوئی ہوتی تھی۔آپ ﷺ جب سجدہ کرنا چاہتے تو میرے پاؤں کو دبا دیتے،میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی پھر آپ ﷺ سجدہ کرتے۔