Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 715 (سنن أبي داود)

[715]صحیح

صحیح بخاری (493) صحیح مسلم (504)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جِئْتُ عَلَی حِمَارٍ ح و حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَقْبَلْتُ رَاكِبًا عَلَی أَتَانٍ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ قَدْ نَاہَزْتُ الِاحْتِلَامَ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي بِالنَّاسِ بِمِنًی فَمَرَرْتُ بَيْنَ يَدَيْ بَعْضِ الصَّفِّ فَنَزَلْتُ فَأَرْسَلْتُ الْأَتَانَ تَرْتَعُ وَدَخَلْتُ فِي الصَّفِّ فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ أَحَدٌ قَالَ أَبُو دَاوُد وَہَذَا لَفْظُ الْقَعْنَبِيِّ وَہُوَ أَتَمُّ قَالَ مَالِكٌ وَأَنَا أَرَی ذَلِكَ وَاسِعًا إِذَا قَامَتْ الصَّلَاةُ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں ایک گدھے پر سوار ہو کر آیا۔(دوسری سند سے) ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،انہوں نے کہا کہ میں ایک گدھی پر سوار ہو کر آیا اور میں ان دنوں قریب البلوغ تھا اور رسول اللہ ﷺ منٰی میں لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے،چنانچہ میں صف کے کچھ حصے کے آگے سے گزرا،پھر میں اترا اور گدھی کو چھوڑ دیا۔وہ چرنے لگی اور میں صف میں شامل ہو گیا اور کسی نے مجھ پر اعتراض نہ کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: یہ الفاظ (استاد) قعنبی کے ہیں اور (استاد عثمان بن ابی شیبہ کے الفاظ سے) زیادہ کامل ہیں-امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں اس مسئلے میں توسع سمجھتا ہوں جبکہ نماز کھڑی ہو چکی ہو۔