Sunan Abi Dawood Hadith 721 (سنن أبي داود)
[721]صحیح
صحیح بخاری (735، 736، 738) صحیح مسلم (390)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْہِ حَتَّی يُحَاذِيَ مَنْكِبَيْہِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنْ الرُّكُوعِ وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ وَأَكْثَرُ مَا كَانَ يَقُولُ وَبَعْدَ مَا يَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنْ الرُّكُوعِ وَلَا يَرْفَعُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ
جناب عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے،وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ ﷺ نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے (رفع یدین کرتے) حتیٰ کہ آپ کے کندھوں کے برابر آ جاتے اور جب رکوع کرنا چاہتے (تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے رفع یدین کرتے) اور ایسے ہی رکوع سے سر اٹھانے کے بعد کرتے۔اور سفیان نے ایک بار کہا: اور جب اپنا سر اٹھاتے۔اور اکثر اوقات ان کے لفظ ہوتے تھے: ((وبعد ما یرفع رأسہ من الرکوع)) ’’یعنی رکوع سے سر اٹھانے کے بعد کرتے۔‘‘ اور سجدوں کے درمیان ہاتھ نہ اٹھایا کرتے تھے۔