Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 722 (سنن أبي داود)

[722]حسن

ورواہ ابن أبي أخي الزھري عن الزھري بہ عند أحمد (2/133، 134) وابن الجارود (178) وسندہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْہِ حَتَّی تَكُونَ حَذْوَ مَنْكِبَيْہِ ثُمَّ كَبَّرَ وَہُمَا كَذَلِكَ فَيَرْكَعُ ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ صُلْبَہُ رَفَعَہُمَا حَتَّی تَكُونَ حَذْوَ مَنْكِبَيْہِ ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ وَلَا يَرْفَعُ يَدَيْہِ فِي السُّجُودِ وَيَرْفَعُہُمَا فِي كُلِّ تَكْبِيرَةٍ يُكَبِّرُہَا قَبْلَ الرُّكُوعِ حَتَّی تَنْقَضِيَ صَلَاتُہُ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷺ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتے (رفع یدین کرتے) حتیٰ کہ وہ کندھوں کے برابر آ جاتے۔پھر ((اللہ اکبر)) کہتے اور انہیں ویسے ہی اٹھاتے اور رکوع کرتے پھر جب اپنی کمر اٹھانا چاہتے تو اپنے ہاتھوں کو بلند کرتے (رفع یدین کرتے) حتیٰ کہ (ہاتھ) آپ کے کندھوں کے برابر آ جاتے پھر کہتے ((سمع اللہ لمن حمدہ)) اور سجدوں میں اپنے ہاتھ نہ اٹھاتے اور رکوع سے پہلے ہر تکبیر میں اپنے ہاتھ اٹھاتے (رفع یدین کرتے)،حتیٰ کہ آپ کی نماز پوری ہو جاتی۔