Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 723 (سنن أبي داود)

[723] شاذ

وقولہ ’’وإذا رفع رأسہ من السجود أیضًا رفع یدیہ‘‘ شاذ مخالف لحدیث مسلم (401) وغیرہ ومعناہ إن صح: ’’إذا رفع رأسہ من سجود الرکعۃ الثانیۃ وأراد أن یقوم من التشھد رفع یدیہ‘‘

انوار الصحیفہ ص 38

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ الْجُشَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ كُنْتُ غُلَامًا لَا أَعْقِلُ صَلَاةَ أَبِي قَالَ فَحَدَّثَنِي وَائِلُ بْنُ عَلْقَمَةَ عَنْ أَبِي وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَكَانَ إِذَا كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْہِ قَالَ ثُمَّ الْتَحَفَ ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَہُ بِيَمِينِہِ وَأَدْخَلَ يَدَيْہِ فِي ثَوْبِہِ قَالَ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ أَخْرَجَ يَدَيْہِ ثُمَّ رَفَعَہُمَا وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَہُ مِنْ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْہِ ثُمَّ سَجَدَ وَوَضَعَ وَجْہَہُ بَيْنَ كَفَّيْہِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنْ السُّجُودِ أَيْضًا رَفَعَ يَدَيْہِ حَتَّی فَرَغَ مِنْ صَلَاتِہِ قَالَ مُحَمَّدٌ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ فَقَالَ ہِيَ صَلَاةُ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَعَلَہُ مَنْ فَعَلَہُ وَتَرَكَہُ مَنْ تَرَكَہُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ ہَمَّامٌ عَنْ ابْنِ جُحَادَةَ لَمْ يَذْكُرْ الرَّفْعَ مَعَ الرَّفْعِ مِنْ السُّجُودِ

جناب عبدالجبار بن وائل بن حجر بیان کرتے ہیں کہ میں نوعمر لڑکا تھا،اپنے والد کی نماز کو نہ سمجھتا تھا،تو مجھے وائل بن علقمہ نے میرے والد وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا،انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ ﷺ جب تکبیر کہتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے بتایا کہ پھر آپ نے اپنا کپڑا لپیٹ لیا،پھر اپنے بائیں ہاتھ کو اپنے دائیں سے پکڑا اور اپنے ہاتھوں کو اپنے کپڑے میں کر لیا،کہا کہ جب رکوع کرنا چاہتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو (کپڑے سے باہر) نکالتے پھر انہیں اوپر اٹھاتے (رفع یدین کرتے)۔اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھانا چاہتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اسی طرح اٹھاتے (رفع یدین کرتے)۔پھر آپ نے سجدہ کیا اور اپنے چہرے کو اپنی ہتھیلیوں کے درمیان میں رکھا۔اور جب سجدوں سے سر اٹھاتے تو بھی اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے،حتیٰ کہ آپ اپنی نماز سے فارغ ہو گئے۔محمد (محمد بن جحارہ) نے کہا کہ میں نے یہ حدیث حسن بن ابی الحسن (حسن بصری) سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: یہی ہے رسول اللہ ﷺ کی نماز،جس نے اسے اختیار کیا،اختیار کیا اور جس نے اسے چھوڑ دیا،چھوڑ دیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس حدیث کو ہمام نے ابن جحارہ سے روایت کیا تو اس میں سجدوں سے اٹھ کر رفع یدین کا ذکر نہیں کیا۔