Sunan Abi Dawood Hadith 726 (سنن أبي داود)
[726]إسنادہ صحیح
صححہ ابن خزیمۃ (480، 714 وسندھما صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ قُلْتُ لَأَنْظُرَنَّ إِلَی صَلَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ كَيْفَ يُصَلِّي قَالَ فَقَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ فَرَفَعَ يَدَيْہِ حَتَّی حَاذَتَا أُذُنَيْہِ ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَہُ بِيَمِينِہِ فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَہُمَا مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ وَضَعَ يَدَيْہِ عَلَی رُكْبَتَيْہِ فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنْ الرُّكُوعِ رَفَعَہُمَا مِثْلَ ذَلِكَ فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ رَأْسَہُ بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ مِنْ بَيْنِ يَدَيْہِ ثُمَّ جَلَسَ فَافْتَرَشَ رِجْلَہُ الْيُسْرَی وَوَضَعَ يَدَہُ الْيُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ الْيُسْرَی وَحَدَّ مِرْفَقَہُ الْأَيْمَنَ عَلَی فَخِذِہِ الْيُمْنَی وَقَبَضَ ثِنْتَيْنِ وَحَلَّقَ حَلْقَةً وَرَأَيْتُہُ يَقُولُ ہَكَذَا وَحَلَّقَ بِشْرٌ الْإِبْہَامَ وَالْوُسْطَی وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا: میں بالضرور رسول اللہ ﷺ کی نماز دیکھوں گا کہ آپ ﷺ کیسے پڑھتے ہیں۔انہوں نے بیان کیا: چنانچہ رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے،قبلے کی طرف رخ کیا اور ((اللہ اکبر)) کہا،پھر اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے حتیٰ کہ آپ کے کانوں کے برابر آ گئے،پھر آپ نے اپنے بائیں ہاتھ کو اپنے دائیں ہاتھ سے پکڑ لیا،جب رکوع کرنا چاہا تو اپنے دونوں ہاتھ پہلے کی طرح اٹھائے اور پھر انہیں اپنے گھٹنوں پر رکھا۔جب رکوع سے سر اٹھایا تو دونوں ہاتھوں کو اسی طرح اٹھایا (یعنی رفع یدین کیا) جب سجدہ کیا تو اپنا سر زمین پر اپنے ہاتھوں کے درمیان اسی مقام پر رکھا (یعنی سر اور ہاتھوں کا فاصلہ اتنا ہی تھا جتنا کہ رفع یدین کے وقت تھا۔) پھر بیٹھے اور اپنے بائیں پاؤں کو بچھا لیا اور اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا اور دائیں ہاتھ کی کہنی کو دائیں ران سے علیحدہ اور اونچا رکھا۔اپنی دو انگلیوں (چھنگلی اور ساتھ والی) کو بند کر لیا اور باقی سے حلقہ بنا لیا۔(مسدد کہتے ہیں کہ) میں نے اپنے شیخ بشر کو دیکھا کہ انہوں نے انگوٹھے اور درمیانی انگلی سے حلقہ بنایا اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا۔