Sunan Abi Dawood Hadith 727 (سنن أبي داود)
[727]إسنادہ صحیح
انظر الحدیث السابق (726)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ قَالَ فِيہِ ثُمَّ وَضَعَ يَدَہُ الْيُمْنَی عَلَی ظَہْرِ كَفِّہِ الْيُسْرَی وَالرُّسْغِ وَالسَّاعِدِ وَقَالَ فِيہِ ثُمَّ جِئْتُ بَعْدَ ذَلِكَ فِي زَمَانٍ فِيہِ بَرْدٌ شَدِيدٌ فَرَأَيْتُ النَّاسَ عَلَيْہِمْ جُلُّ الثِّيَابِ تَحَرَّكُ أَيْدِيہِمْ تَحْتَ الثِّيَابِ
جناب عاصم بن کلیب نے اسی سند سے اس کا ہم معنی بیان کیا اور اس میں (تفصیل سے) کہا کہ پھر اپنا دایاں ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ کی پشت پر رکھا یوں کہ وہ پہنچے اور کلائی پر بھی آ گیا-اس روایت میں مزید کہا کہ میں اس کے بعد سخت سردی کے موسم میں بھی آپ کے ہاں آیا۔میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ بہت کپڑے اوڑھے ہوئے تھے-ان کے ہاتھ (رفع یدین کرتے ہوئے) کپڑوں کے نیچے سے حرکت کرتے تھے۔