Sunan Abi Dawood Hadith 730 (سنن أبي داود)
[730]إسنادہ صحیح
صححہ ابن خزیمۃ (587، 588 وسندھما صحیح) عبد الحمید بن جعفر وثقہ الجمھور ومحمد بن عمرو بن عطاء صرح بالسماع مشکوۃ المصابیح (801)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ،ح وَحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی-وَہَذَا حَدِيثُ أَحْمَدَ-قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ،أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ،قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حُمَيْدٍ السَّاعِدِيَّ،فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مِنْہُمْ أَبُو قَتَادَةَ،قَالَ أَبُو حُمَيْدٍ: أَنَا أَعْلَمُكُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالُوا: فَلِمَ؟ فَوَاللہِ مَا كُنْتَ بِأَكْثَرِنَا لَہُ تَبَعًا وَلَا أَقْدَمِنَا لَہُ صُحْبَةً،قَالَ: بَلَی،قَالُوا: فَاعْرِضْ،قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ يَرْفَعُ يَدَيْہِ حَتَّی يُحَاذِيَ بِہِمَا مَنْكِبَيْہِ،ثُمَّ يُكَبِّرُ حَتَّی يَقِرَّ كُلُّ عَظْمٍ فِي مَوْضِعِہِ مُعْتَدِلًا،ثُمَّ يَقْرَأُ،ثُمَّ يُكَبِّرُ فَيَرْفَعُ يَدَيْہِ حَتَّی يُحَاذِيَ بِہِمَا مَنْكِبَيْہِ،ثُمَّ يَرْكَعُ وَيَضَعُ رَاحَتَيْہِ عَلَی رُكْبَتَيْہِ،ثُمَّ يَعْتَدِلُ فَلَا يَصُبُّ رَأْسَہُ وَلَا يُقْنِعُ،ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَہُ،فَيَقُولُ: سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ،ثُمَّ يَرْفَعُ يَدَيْہِ حَتَّی يُحَاذِيَ بِہِمَا مَنْكِبَيْہِ مُعْتَدِلًا،ثُمَّ يَقُولُ: اللہُ أَكْبَرُ ثُمَّ يَہْوِي إِلَی الْأَرْضِ فَيُجَافِي يَدَيْہِ عَنْ جَنْبَيْہِ،ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَہُ وَيَثْنِي رِجْلَہُ الْيُسْرَی فَيَقْعُدُ عَلَيْہَا،وَيَفْتَحُ أَصَابِعَ رِجْلَيْہِ إِذَا سَجَدَ،وَيَسْجُدُ ثُمَّ يَقُولُ: اللہُ أَكْبَرُ،وَيَرْفَعُ رَأْسَہُ وَيَثْنِي رِجْلَہُ الْيُسْرَی فَيَقْعُدُ عَلَيْہَا حَتَّی يَرْجِعَ كُلُّ عَظْمٍ إِلَی مَوْضِعِہِ،ثُمَّ يَصْنَعُ فِي الْأُخْرَی مِثْلَ ذَلِكَ،ثُمَّ إِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْہِ حَتَّی يُحَاذِيَ بِہِمَا مَنْكِبَيْہِ كَمَا كَبَّرَ عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ،ثُمَّ يَصْنَعُ ذَلِكَ فِي بَقِيَّةِ صَلَاتِہِ حَتَّی إِذَا كَانَتِ السَّجْدَةُ الَّتِي فِيہَا التَّسْلِيمُ أَخَّرَ رِجْلَہُ الْيُسْرَی وَقَعَدَ مُتَوَرِّكًا عَلَی شِقِّہِ الْأَيْسَرِ ،قَالُوا: صَدَقْتَ ہَكَذَا كَانَ يُصَلِّي صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،
جناب محمد بن عمرو بن عطاء بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کو سنا،انہوں نے اصحاب رسول ﷺ میں سے دس افراد کی جماعت میں کہا اور ان میں ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بھی تھے،کہ میں رسول اللہ ﷺ کی نماز کے متعلق تم سب سے زیادہ باخبر ہوں انہوں نے کہا کیسے؟ قسم اللہ کی! تم کوئی ہم سے زیادہ نبی کریم ﷺ کی اتباع کرنے والے تو نہیں ہو یا ہماری نسبت زیادہ قدیم الصحبت تو نہیں ہو۔انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔صحابہ نے کہا: اچھا تو بیان کرو۔(ابوحمید نے) کہا: رسول اللہ ﷺ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے،حتیٰ کہ وہ آپ کے کندھوں کے برابر آ جاتے،پھر ((اللہ اکبر)) کہتے حتیٰ کہ ہر ہڈی اپنی اپنی جگہ پر ٹھیک طرح سے ٹک جاتی۔پھر آپ قرآت فرماتے۔پھر ((اللہ اکبر)) کہتے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے،(یعنی رفع یدین کرتے) حتیٰ کہ دونوں کندھوں کے برابر آ جاتے۔پھر رکوع کرتے اور اپنی ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھتے اور اعتدال و سکون سے رکوع کرتے،نہ سر کو جھکاتے اور نہ اوپر اٹھاتے ہوتے،پھر رکوع سے سر اٹھاتے،تو ((سمع اللہ لمن حمدہ)) کہتے،پھر اپنے ہاتھ اٹھاتے (یعنی رفع یدین کرتے)،حتیٰ کہ کندھوں کے برابر آ جاتے اور خوب اعتدال و سکون سے کھڑے ہوتے۔پھر ((اللہ اکبر)) کہتے اور زمین کی طرف جھکتے اور (سجدے میں) اپنے ہاتھوں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھتے۔پھر اپنا سر اٹھاتے اور اپنا بایاں پاؤں موڑ لیتے اور اس کے اوپر بیٹھ جاتے۔اور سجدے میں اپنے پاؤں کی انگلیاں (قبلہ رخ) موڑ لیتے،پھر (دوسرا) سجدہ کرتے،پھر ((اللہ اکبر)) کہہ کر اپنا سر اٹھاتے اور اپنا بایاں پاؤں موڑ کر اس پر بیٹھ جاتے،حتیٰ کہ ہر ہڈی اپنی اپنی جگہ پر لوٹ آتی۔پھر دوسری رکعت میں بھی ایسے ہی کرتے۔پھر جب دو رکعتوں سے (تیسری کے لیے) اٹھتے تو اپنے ہاتھوں کو اٹھاتے،حتیٰ کہ آپ کے کندھوں کے برابر آ جاتے جیسے کہ نماز شروع کرتے وقت اٹھائے تھے۔(یعنی رفع یدین کرتے) پھر بقیہ نماز میں اسی طرح کرتے حتیٰ کہ جب اس سجدہ میں ہوتے جس میں سلام کہنا ہوتا (تو تشہد میں) اپنے بائیں پاؤں کو آگے کر دیتے اور بائیں سرین کے حصے پر بیٹھ جاتے۔ان سب صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: آپ نے سچ فرمایا۔آپ ﷺ ایسے ہی نماز پڑھا کرتے تھے۔