Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 731 (سنن أبي داود)

[731] إسنادہ ضعیف

عبد اللہ بن لھیعۃ عنعن وھو مدلس (طبقات المدلسین 140/ 5) و قال الھیثمي: ضعفہ الجمھور (مجمع الزوائد 375/10) قلت: ھذا فیما رواہ بعد اختلاطہ و لم یصرح بالسماع (انظر الفتح المبین ص 7778)

والحدیث الآتي (الأصل: 732) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 39

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِيعَةَ،عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْعَامِرِيِّ،قَالَ: كُنْتُ فِي مَجْلِسٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَتَذَاكَرُوا صَلَاةَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ: فَذَكَرَ بَعْضَ ہَذَا الْحَدِيثِ،وَقَالَ: ((فَإِذَا رَكَعَ أَمْكَنَ كَفَّيْہِ مِنْ رُكْبَتَيْہِ وَفَرَّجَ بَيْنَ أَصَابِعِہِ ثُمَّ ہَصَرَ ظَہْرَہُ غَيْرَ مُقْنِعٍ رَأْسَہُ،وَلَا صَافِحٍ بِخَدِّہِ))،وَقَالَ: ((فَإِذَا قَعَدَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَعَدَ عَلَی بَطْنِ قَدَمِہِ الْيُسْرَی وَنَصَبَ الْيُمْنَی،فَإِذَا كَانَ فِي الرَّابِعَةِ أَفْضَی بِوَرِكِہِ الْيُسْرَی إِلَی الْأَرْضِ وَأَخْرَجَ قَدَمَيْہِ مِنْ نَاحِيَةٍ وَاحِدَةٍ))،

جناب محمد بن عمرو عامری بیان کرتے ہیں کہ میں اصحاب رسول اللہ ﷺ کی ایک مجلس میں تھا،تو وہاں رسول اللہ ﷺ کی نماز کا ذکر شروع ہو گیا۔سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ نے کہا،اور مذکورہ حدیث کا کچھ حصہ بیان کیا۔اس میں کہا: آپ ﷺ جب رکوع کرتے تو اپنی ہتھیلیوں سے اپنے گھٹنوں کو پکڑ لیتے اور اپنی انگلیوں کو کھول لیتے اور اپنی کمر کو دہرا کرتے۔سر نہ تو اٹھایا ہوتا اور نہ اپنے رخسار کو ادھر ادھر موڑا ہوتا (بلکہ سیدھا قبلہ رخ ہوتا)۔مزید کہا،اور جب دو رکعتوں کے بعد بیٹھتے تو اپنے بائیں پاؤں کے تلوے پر بیٹھتے اور دائیں کو کھڑا کر لیتے۔اور جب چوتھی رکعت میں بیٹھتے تو اپنی بائیں ران کو زمین پر ٹکا دیتے اور اپنے دونوں پاؤں کو ایک جانب میں نکال لیتے۔