Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 736 (سنن أبي داود)

[736] إسنادہ ضعیف

شقیق مجہول (تقریب: 2819)

وفیہ علۃ أخری،انظر (ح 724)

انوار الصحیفہ ص 39

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ،حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ،حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ،عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: فَلَمَّا سَجَدَ وَقَعَتَا رُكْبَتَاہُ إِلَی الْأَرْضِ قَبْلَ أَنْ تَقَعَ كَفَّاہُ قَالَ: فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ جَبْہَتَہُ بَيْنَ كَفَّيْہِ وَجَافَی عَنْ إِبِطَيْہِ قَالَ حَجَّاجٌ: وَقَالَ ہَمَّامٌ: وحَدَّثَنَا شَقِيقٌ،حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ ہَذَا،وَفِي حَدِيثِ أَحَدِہِمَا وَأَكْبَرُ عِلْمِي [ص:197] أَنَّہُ حَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ وَإِذَا نَہَضَ نَہَضَ عَلَی رُكْبَتَيْہِ وَاعْتَمَدَ عَلَی فَخِذِہِ

جناب عبدالجبار بن وائل اپنے والد سے وہ نبی کریم ﷺ سے راوی ہیں۔اس حدیث میں بیان کیا کہ جب سجدہ کیا تو آپ کے دونوں گھٹنے زمین پر دونوں ہتھیلیوں کے پڑنے سے پہلے پڑے اور جب سجدہ کیا تو اپنی پیشانی کو دونوں ہاتھوں کے درمیان رکھا اور اپنی بغلوں سے بھی دور کیا۔حجاج نے کہا کہ ہمام نے کہا: ((حدثنا شقیق حدثنی عاصم بن کلیب عن أبیہ عن النبی ﷺ)) اسی کے مثل روایت کی۔محمد بن جحادہ اور شقیق میں سے کسی ایک کی روایت میں ہے۔اور میرا غالب گمان ہے کہ محمد بن جحادہ کی حدیث ہے کہ آپ جب اٹھتے تو اپنے گھٹنوں پر اٹھتے اور اپنی رانوں پر ٹیک لگاتے۔