Sunan Abi Dawood Hadith 739 (سنن أبي داود)
[739] إسنادہ ضعیف
ابن لھیعۃ عنعن وھو ضعیف فیما یروي بعد اختلاطہ
و میمون المکي: مجہول (تقریب:7054)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِيعَةَ عَنْ أَبِي ہُبَيْرَةَ عَنْ مَيْمُونٍ الْمَكِّيِّ أَنَّہُ رَأَی عَبْدَ اللہِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَصَلَّی بِہِمْ يُشِيرُ بِكَفَّيْہِ حِينَ يَقُومُ وَحِينَ يَرْكَعُ وَحِينَ يَسْجُدُ وَحِينَ يَنْہَضُ لِلْقِيَامِ فَيَقُومُ فَيُشِيرُ بِيَدَيْہِ فَانْطَلَقْتُ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ إِنِّي رَأَيْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ صَلَّی صَلَاةً لَمْ أَرَ أَحَدًا يُصَلِّيہَا فَوَصَفْتُ لَہُ ہَذِہِ الْإِشَارَةَ فَقَالَ إِنْ أَحْبَبْتَ أَنْ تَنْظُرَ إِلَی صَلَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَاقْتَدِ بِصَلَاةِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَيْرِ
قتیبہ بن سعید اپنی سند سے میمون مکی سے راوی ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی کہ وہ اپنے ہاتھوں سے اشارے کرتے تھے (یعنی رفع یدین کرتے تھے)۔جب وہ نماز کے لیے کھڑے ہوتے،جب رکوع کرتے،جب سجدہ کرتے اور جب قیام کے لیے اٹھتے اور قیام کرتے تو اپنے ہاتھوں سے اشارے کرتے تھے۔چنانچہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گیا اور انہیں کہا کہ میں نے ابن زبیر کو اس طرح نماز پڑھتے دیکھا ہے کہ ان کی طرح کسی اور کو نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا اور انہیں ان اشاروں (رفع یدین) کی تفصیل بتائی تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواباً کہا: اگر تم رسول اللہ ﷺ کی نماز دیکھنا پسند کرتے ہو،تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی نماز کی اقتداء کرو۔