Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 740 (سنن أبي داود)

[740] إسنادہ ضعیف

نسائی (1147)

النضربن کثیر: ضعیف عابد (تقریب: 7147)

انوار الصحیفہ ص 39، 40

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ كَثِيرٍ يَعْنِي السَّعْدِيَّ قَالَ صَلَّی إِلَی جَنْبِي عَبْدُ اللہِ بْنُ طَاوُسٍ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَكَانَ إِذَا سَجَدَ السَّجْدَةَ الْأُولَی فَرَفَعَ رَأْسَہُ مِنْہَا رَفَعَ يَدَيْہِ تِلْقَاءَ وَجْہِہِ فَأَنْكَرْتُ ذَلِكَ فَقُلْتُ لِوُہَيْبِ بْنِ خَالِدٍ فَقَالَ لَہُ وُہَيْبُ بْنُ خَالِدٍ تَصْنَعُ شَيْئًا لَمْ أَرَ أَحَدًا يَصْنَعُہُ فَقَالَ ابْنُ طَاوُسٍ رَأَيْتُ أَبِي يَصْنَعُہُ وَقَالَ أَبِي رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَصْنَعُہُ وَلَا أَعْلَمُ إِلَّا أَنَّہُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَصْنَعُہُ

جناب نضر بن کثیر یعنی سعدی نے بیان کیا کہ جناب عبداللہ بن طاؤس (تابعی) نے مسجد خیف میں میرے پہلو میں نماز پڑھی۔وہ جب پہلا سجدہ کر لیتے اور اس سے اپنا سر اٹھاتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے چہرے کے سامنے اٹھاتے۔مجھے ان کا یہ عمل منکر (عجیب اور غلط) محسوس ہوا،تو میں نے وہیب بن خالد کو ان کا یہ عمل بتایا۔جناب وہیب نے ان سے کہا کہ آپ ایسا کرتے ہیں جو میں نے کسی کو کرتے نہیں دیکھا۔تو عبداللہ بن طاؤس نے کہا: میں نے اپنے والد کو یہ کرتے دیکھا اور میرے والد نے کہا کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ کرتے دیکھا اور میں نہیں جانتا مگر انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ وہ یہ کرتے تھے۔