Sunan Abi Dawood Hadith 745 (سنن أبي داود)
[745]صحیح
صحیح مسلم (391)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَرْفَعُ يَدَيْہِ إِذَا كَبَّرَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنْ الرُّكُوعِ حَتَّی يَبْلُغَ بِہِمَا فُرُوعَ أُذُنَيْہِ
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ ﷺ تکبیر (تکبیر تحریمہ) کہتے تو رفع یدین کرتے،اور جب رکوع کو جاتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی اپنے ہاتھ اٹھاتے (یعنی رفع یدین کرتے) اور وہ آپ ﷺ کی کانوں کی لوؤں تک پہنچ جاتے،(یا کانوں کے اوپر کے حصے تک پہنچ جاتے تھے)۔