Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 757 (سنن أبي داود)

[757]حسن

أخرجہ البیھقي (2/29،30) عزوان بن جریر وأبوہ صدوقان وثقھما ابن حبان والبیھقي

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ يَعْنِي ابْنَ أَعْيَنَ عَنْ أَبِي بَدْرٍ عَنْ أَبِي طَالُوتَ عَبْدِ السَّلَامِ عَنْ ابْنِ جَرِيرٍ الضَّبِّيِّ عَنْ أَبِيہِ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللہُ عَنْہُ يُمْسِكُ شِمَالَہُ بِيَمِينِہِ عَلَی الرُّسْغِ فَوْقَ السُّرَّةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرُوِيَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَوْقَ السُّرَّةِ قَالَ أَبُو مِجْلَزٍ تَحْتَ السُّرَّةِ وَرُوِيَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ

جناب ابن جریر ضبی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ سے پہنچے (کلائی) کے پاس سے (یعنی جوڑ کے پاس) سے پکڑ رکھا تھا اور وہ ناف سے اوپر تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: جناب سعید بن جبیر سے ’’ناف سے اوپر‘‘ مروی ہے۔اور ابومجلز نے ’’ناف سے نیچے‘‘ کہا ہے۔اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی ’’ناف سے نیچے‘‘ ہی روایت کی گئی ہے-مگر قوی نہیں ہے۔