Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 763 (سنن أبي داود)

[763]صحیح

صحیح مسلم (600)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ وَثَابِتٍ وَحُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَی الصَّلَاةِ وَقَدْ حَفَزَہُ النَّفَسُ فَقَالَ اللہُ أَكْبَرُ الْحَمْدُ لِلَّہِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيہِ فَلَمَّا قَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ صَلَاتَہُ قَالَ أَيُّكُمْ الْمُتَكَلِّمُ بِالْكَلِمَاتِ فَإِنَّہُ لَمْ يَقُلْ بَأْسًا فَقَالَ الرَّجُلُ أَنَا يَا رَسُولَ اللہِ جِئْتُ وَقَدْ حَفَزَنِيَ النَّفَسُ فَقُلْتُہَا فَقَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ اثْنَيْ عَشَرَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَہَا أَيُّہُمْ يَرْفَعُہَا وَزَادَ حُمَيْدٌ فِيہِ وَإِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ فَلْيَمْشِ نَحْوَ مَا كَانَ يَمْشِي فَلْيُصَلِّ مَا أَدْرَكَہُ وَلْيَقْضِ مَا سَبَقَہُ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نماز کے لیے آیا اور اس کی سانس چڑھی ہوئی تھی اس نے کہا: ((اللہ أکبر الحمد للہ حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ)) ’’اللہ سب سے بڑا ہے،حمد و ثناء اللہ ہی کے لیے ہے،بہت سی حمد،طیب پاکیزہ اور بابرکت۔“ جب رسول اللہ ﷺ نے نماز مکمل کر لی تو پوچھا ’’تم میں سے کس نے یہ کلمات کہے تھے اور اس نے کوئی بری بات نہیں کہی۔‘‘ تو ایک شخص بولا: میں ہوں،اے اللہ کے رسول! میں آیا تو میری سانس پھولی ہوئی تھی تو میں نے یہ الفاظ کہہ دیے،آپ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھا کہ وہ ان کلمات کی طرف جلدی جلدی بڑھ رہے ہیں کہ کون ان کو لے کر اللہ کے حضور پہنچتا ہے۔‘‘ حمید نے اس روایت میں اس قدر مزید کہا کہ (آپ ﷺ نے فرمایا) ’’اور جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے آئے تو اسی طرح چلتا آئے جیسے کہ چلا کرتا ہے۔جو پا لے وہ پڑھ لے اور جو گزر جائے اس کی قضاء کر لے۔“