Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 766 (سنن أبي داود)

[766]إسنادہ حسن

أخرجہ النسائي (1618 وسندہ حسن)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ أَخْبَرَنِي أَزْہَرُ بْنُ سَعِيدٍ الْحَرَازِيُّ عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ يَفْتَتِحُ رَسُولُ اللہِ ﷺ قِيَامَ اللَّيْلِ فَقَالَتْ لَقَدْ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْہُ أَحَدٌ قَبْلَكَ كَانَ إِذَا قَامَ كَبَّرَ عَشْرًا وَحَمِدَ اللہَ عَشْرًا وَسَبَّحَ عَشْرًا وَہَلَّلَ عَشْرًا وَاسْتَغْفَرَ عَشْرًا وَقَالَ اللہُمَّ اغْفِرْ لِي وَاہْدِنِي وَارْزُقْنِي وَعَافِنِي وَيَتَعَوَّذُ مِنْ ضِيقِ الْمَقَامِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاہُ خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ عَنْ رَبِيعَةَ الْجُرَشِيِّ عَنْ عَائِشَةَ نَحْوَہُ

جناب عاصم بن حمید کہتے ہیں کہمیں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ رسول اللہ ﷺ اپنا قیام اللیل (تہجد) کس چیز سے شروع فرمایا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: تم نے مجھ سے وہ بات پوچھی ہے جو تم سے پہلے کسی نے نہیں پوچھی۔آپ ﷺ جب (نماز کے لیے) کھڑے ہوتے تو کہتے ((اللہ اکبر)) دس بار ((الحمد اللہ)) دس بار،پھر ((سبحان اللہ)) دس بار ((لا إلہ إلا اللہ)) دس بار ((استغفر اللہ)) دس بار اور (یہ دعا) پڑھتے ((اللہم اغفر لی واہدنی وارزقنی وعافنی)) ’’اے اللہ! مجھے بخش دے،مجھے ہدایت دے،مجھے رزق عنایت فرما اور مجھے آرام و راحت سے بہرہ ور فرما۔‘‘ اور آپ ﷺ قیامت کے روز (میدان حشر میں) کھڑے ہونے کی تنگی سے پناہ مانگتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا: اس حدیث کو خالد بن معدان نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بواسطہ ربیعہ جرشی،مذکورہ بالا حدیث کی مانند روایت کیا ہے۔