Sunan Abi Dawood Hadith 775 (سنن أبي داود)
[775]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (242 وسندہ حسن) وابن ماجہ (804 وسندہ حسن) وصححہ ابن خزیمۃ (467 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (1217)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ مُطَہَّرٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيِّ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ كَبَّرَ ثُمَّ يَقُولُ سُبْحَانَكَ اللہُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَی جَدُّكَ وَلَا إِلَہَ غَيْرَكَ ثُمَّ يَقُولُ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ ثَلَاثًا ثُمَّ يَقُولُ اللہُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ثَلَاثًا أَعُوذُ بِاللہِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ ہَمْزِہِ وَنَفْخِہِ وَنَفْثِہِ ثُمَّ يَقْرَأُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَہَذَا الْحَدِيثُ يَقُولُونَ ہُوَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ الْحَسَنِ مُرْسَلًا الْوَہْمُ مِنْ جَعْفَرٍ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہرسول اللہ ﷺ جب رات کو قیام فرماتے تو ((اللہ اکبر)) کہتے پھر یوں کہتے ((سبحانک اللہم وبحمدک وتبارک اسمک وتعالی جدک ولا إلہ غیرک)) ’’پاک ہے تو،اے اللہ! اپنی حمد کے ساتھ،تیرا نام بڑی برکت والا ہے۔تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘ پھر کہتے ((لا إلہ إلا اللہ)) تین بار ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘‘ پھر کہتے ((لا إلہ إلا اللہ)) تین بار ’’اللہ سب سے بڑا اور بہت بڑا ہے۔‘‘ ((أعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم من ہمزہ ونفخہ ونفثہ)) ’’میں،اللہ سننے والے جاننے والے کی پناہ چاہتا ہوں کہ شیطان مردو مجھ پر کوئی جنون کا اثر ڈالے یا مجھے تکبر پر آمادہ کرے غلط شعر و شاعری کی طرف لے آئے۔‘‘ اس کے بعد آپ قرآت فرماتے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ اس حدیث کے بارے میں اہل الحدیث کہتے ہیں کہ یہ ((علی بن علی عن الحسن)) کی سند سے مرسل ہے اور یہ وہم جعفر کو ہوا ہے۔