Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 777 (سنن أبي داود)

[777]إسنادہ صحیح

أخرجہ ابن ماجہ (845) الحسن البصري عن سمرۃ بن جندب کتاب، والروایۃ عن کتاب صحیحۃ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ قَالَ سَمُرَةُ حَفِظْتُ سَكْتَتَيْنِ فِي الصَّلَاةِ سَكْتَةً إِذَا كَبَّرَ الْإِمَامُ حَتَّی يَقْرَأَ وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ عِنْدَ الرُّكُوعِ قَالَ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْہِ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ فَكَتَبُوا فِي ذَلِكَ إِلَی الْمَدِينَةِ إِلَی أُبَيٍّ فَصَدَّقَ سَمُرَةَ قَالَ أَبُو دَاوُد كَذَا قَالَ حُمَيْدٌ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ الْقِرَاءَةِ

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہمجھے نماز میں دو سکتے یاد ہیں۔ایک تو جب امام تکبیر کہتا ہے تو قرآت شروع کرنے تک۔اور دوسرا جب وہ فاتحہ اور سورت کی قرآت سے فارغ ہو کر رکوع کرنا چاہتا ہے۔کہا کہ عمران بن حصین رضی اللہ عنہما نے ان (سمرہ) پر اس کا انکار کیا۔چنانچہ انہوں نے یہ مسئلہ مدینہ میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی طرف لکھ بھیجا تو انہوں نے سیدنا سمرہ کی تصدیق فرمائی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی روایت میں حمیدالطویل نے بھی ایسے ہی کہا ہے کہ ’’دوسرا سکتہ اس وقت ہے جب وہ قرآت سے فارغ ہو۔‘‘