Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 780 (سنن أبي داود)

[780] إسنادہ ضعیف

قتادۃ عنعن

و الحدیث السابق (الأصل: 777) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 41

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ بِہَذَا قَالَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ قَالَ سَكْتَتَانِ حَفِظْتُہُمَا عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ فِيہِ قَالَ سَعِيدٌ قُلْنَا لِقَتَادَةَ مَا ہَاتَانِ السَّكْتَتَانِ قَالَ إِذَا دَخَلَ فِي صَلَاتِہِ وَإِذَا فَرَغَ مِنْ الْقِرَاءَةِ ثُمَّ قَالَ بَعْدُ وَإِذَا قَالَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْہِمْ وَلَا الضَّالِّينَ

سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہدو سکتے ہیں جو مجھے رسول اللہ ﷺ سے یاد ہیں۔سعید کہتے ہیں کہ ہم نے قتادہ سے پوچھا کہ یہ دو سکتے کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: جب نماز شروع کرتے اور جب قرآت سے فارغ ہوتے۔پھر اس کے بعد کہا: اور جب ((غیر المغضوب علیہم ولا الضالین)) کہتے۔