Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 784 (سنن أبي داود)

[784]صحیح

صحیح مسلم (400)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أُنْزِلَتْ عَلَيَّ آنِفًا سُورَةٌ فَقَرَأَ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ حَتَّی خَتَمَہَا قَالَ ہَلْ تَدْرُونَ مَا الْكَوْثَرُ قَالُوا اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّہُ نَہْرٌ وَعَدَنِيہِ رَبِّي فِي الْجَنَّةِ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہرسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’مجھ پر ابھی ابھی ایک سورت نازل ہوئی ہے۔‘‘ آپ نے (( بسم اللہ الرحمن الرحیم * إنا أعطیناک الکوثر )) پوری سورت پڑھ کر سنائی۔آپ ﷺ نے پوچھا ’’جانتے ہو کوثر کیا ہے؟‘‘ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ ایک نہر ہے جس کا میرے رب عزوجل نے مجھ سے جنت میں وعدہ فرمایا ہے۔“