Sunan Abi Dawood Hadith 787 (سنن أبي داود)
[787]إسنادہ حسن
انظر الحدیث السابق (786)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ،حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ مُعَاوِيَةَ،أَخْبَرَنَا عَوْفٌ الْأَعْرَابِيُّ،عَنْ يَزِيدَ الْفَارِسِيِّ،حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ... بِمَعْنَاہُ،قَالَ فِيہِ: فَقُبِضَ رَسُولُ اللہِ ﷺ،وَلَمْ يُبَيِّنْ لَنَا أَنَّہَا مِنْہَا. قَالَ أَبو دَاود: قَالَ الشَّعْبِيُّ, وَأَبُو مَالِكٍ, وَقَتَادَةُ, وَثَابِتُ بْنُ عُمَارَةَ: إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَمْ يَكْتُبْ: بِسْم اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ،حَتَّی نَزَلَتْ سُورَةُ النَّمْلِ ہَذَا مَعْنَاہُ،وہذا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مذکورہ حدیث کے ہم معنی بیان کیا اور اس میں کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی وفات ہو گئی اور آپ ﷺ نے ہمارے لیے یہ واضح نہیں فرمایا کہ یہ (سورۃ براۃ) سورۃ الانفال میں سے ہے (یا نہیں)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ شعبی،ابو مالک،قتادہ اور ثابت بن عمارہ نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے (اپنے مکتوبات وغیرہ میں) ((بسم اللہ الرحمن الرحیم)) لکھنی شروع نہیں کہ حتیٰ کہ سورۃ النمل نازل ہو گئی۔یہ اس روایت کا مفہوم ہے