Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 791 (سنن أبي داود)

[791] إسنادہ ضعیف

طالب بن حبیب ضعیف ضعفہ البخاري والجمھور

انوار الصحیفہ ص 41

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَابِرٍ يُحَدِّثُ عَنْ حَزْمِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّہُ أَتَی مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَہُوَ يُصَلِّي بِقَوْمٍ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ فِي ہَذَا الْخَبَرِ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَا مُعَاذُ لَا تَكُنْ فَتَّانًا فَإِنَّہُ يُصَلِّي وَرَاءَكَ الْكَبِيرُ وَالضَّعِيفُ وَذُو الْحَاجَةِ وَالْمُسَافِرُ

جناب حزم بن ابی کعب کا بیان ہے کہ وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے ہاں آئے اور وہ قوم کو مغرب کی نماز پڑھا رہے تھے۔اسی مذکورہ خبر میں بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اے معاذ! فتنے میں ڈالنے والے نہ بنو،بیشک تمہارے پیچھے بڑی عمر والے،کمزور،کام کاج والے اور مسافر لوگ نماز پڑھتے ہیں۔