Sunan Abi Dawood Hadith 793 (سنن أبي داود)
[793]حسن
محمد بن عجلان صرح بالسماع عند أحمد (3/302) وانظر الحدیث السابق (599)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ مِقْسَمٍ عَنْ جَابِرٍ ذَكَرَ قِصَّةَ مُعَاذٍ قَالَ وَقَالَ يَعْنِي النَّبِيَّ ﷺ لِلْفَتَی كَيْفَ تَصْنَعُ يَا ابْنَ أَخِي إِذَا صَلَّيْتَ قَالَ أَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَأَسْأَلُ اللہَ الْجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِہِ مِنْ النَّارِ وَإِنِّي لَا أَدْرِي مَا دَنْدَنَتُكَ وَلَا دَنْدَنَةُ مُعَاذٍ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنِّي وَمُعَاذًا حَوْلَ ہَاتَيْنِ أَوْ نَحْوَ ہَذَا
عبیداللہ بن مقسم،سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا قصہ ذکر کیا،اور بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے اس جوان سے فرمایا ’’بھتیجے! جب نماز پڑھتے ہو تو کیسے کرتے ہو؟ (یعنی کیا پڑھتے ہو؟) اس نے کہا فاتحہ پڑھتا ہوں اور اللہ سے جنت مانگتا ہوں اور آگ سے پناہ چاہتا ہوں۔اور مجھے نہیں معلوم کہ آپ کی گنگناہٹ کیا ہے اور نہ معاذ کے متعلق معلوم ہے کہ ان کی گنگناہٹ کیا ہے،تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’میں اور معاذ ان ہی کے گرد گنگناتے ہیں۔‘‘ یا اس کی مانند کچھ فرمایا۔