Sunan Abi Dawood Hadith 794 (سنن أبي داود)
[794]صحیح
صحیح بخاری (703)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِذَا صَلَّی أَحَدُكُمْ لِلنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ فَإِنَّ فِيہِمْ الضَّعِيفَ وَالسَّقِيمَ وَالْكَبِيرَ وَإِذَا صَلَّی لِنَفْسِہِ فَلْيُطَوِّلْ مَا شَاءَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھائے تو ہلکی نماز پڑھائے۔کیونکہ ان میں کمزور،بیمار اور بڑی عمر کے لوگ ہوتے ہیں۔اور جب اپنی اکیلے نماز پڑھے،تو جتنی چاہے لمبی کر لے۔‘‘