Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 804 (سنن أبي داود)

[804]صحیح

صحیح مسلم (452)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ يَعْنِي النُّفَيْلِيَّ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ الْہُجَيْمِيِّ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ حَزَرْنَا قِيَامَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ فَحَزَرْنَا قِيَامَہُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ الظُّہْرِ قَدْرَ ثَلَاثِينَ آيَةً قَدْرَ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةِ وَحَزَرْنَا قِيَامَہُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ وَحَزَرْنَا قِيَامَہُ فِي الْأُولَيَيْنِ مِنْ الْعَصْرِ عَلَی قَدْرِ الْأُخْرَيَيْنِ مِنْ الظُّہْرِ وَحَزَرْنَا قِيَامَہُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ مِنْ الْعَصْرِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ظہر اور عصر کی نمازوں میں رسول اللہ ﷺ کے قیام کا اندازہ لگایا تو وہ یہ تھا کہ آپ ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۃ الم تنزیل السجدہ کی تقریباً تیس آیات کے برابر قیام فرماتے۔اور ہم نے آخری دو رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ ان کے نصف کے برابر کیا۔اور ہم نے عصر کی پہلی دو رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ لگایا تو یہ ظہر کی پچھلی دو رکعتوں کے برابر تھا۔اور عصر کی پچھلی دو رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ ان کے بھی نصف برابر کا تھا۔