Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 812 (سنن أبي داود)

[812]صحیح

صحیح بخاری (764)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ قَالَ لِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ مَا لَكَ تَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِطُولَی الطُّولَيَيْنِ قَالَ قُلْتُ مَا طُولَی الطُّولَيَيْنِ قَالَ الْأَعْرَافُ وَالْأُخْرَی الْأَنْعَامُ قَالَ وَسَأَلْتُ أَنَا ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ فَقَالَ لِي مِنْ قِبَلِ نَفْسِہِ الْمَائِدَةُ وَالْأَعْرَافُ

مروان بن حکم سے روایت ہے،انہوں نے کہا کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا کیا وجہ ہے کہ تم مغرب میں قصار مفصل (آخری چھوٹی سورتیں ہی) پڑھتے ہو حالانکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا ہے کہ آپ ﷺ مغرب میں دو لمبی لمبی سورتوں میں سے لمبی سورت پڑھتے تھے۔(ابن ابی ملیکہ) نے کہا: دو لمبی سورتیں کون سی ہیں؟ کہا اعراف اور انعام۔اور میں (ابن جریح) نے ابن ابی ملیکہ سے پوچھا تو مجھے انہوں نے اپنی طرف سے کہا کہ مائدہ اور اعراف۔