Sunan Abi Dawood Hadith 813 (سنن أبي داود)
[813]إسنادہ صحیح
وقول أبي داود رحمہ اللہ غیر صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ أَنَّ أَبَاہُ كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ بِنَحْوِ مَا تَقْرَءُونَ وَالْعَادِيَاتِ وَنَحْوِہَا مِنْ السُّوَرِ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا يَدُلُّ عَلَی أَنَّ ذَاكَ مَنْسُوخٌ قَالَ أَبُو دَاوُد وَہَذَا أَصَحُّ
جناب ہشام بن عروہ کا بیان ہے کہان کے والد (عروہ بن زبیر) مغرب میں اسی طرح کی سورتیں پڑھتے تھے جیسی تم لوگ پڑھتے ہو یعنی ((والعادیات)) وغیرہ۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا یہ دلیل ہے کہ مغرب میں تطویل قرآت منسوخ ہے۔اور امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ یہی زیادہ صحیح ہے۔