Sunan Abi Dawood Hadith 821 (سنن أبي داود)
[821]صحیح
صحیح مسلم (395)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا السَّائِبِ مَوْلَی ہِشَامِ بْنِ زَہْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ صَلَّی صَلَاةً لَمْ يَقْرَأْ فِيہَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَہِيَ خِدَاجٌ فَہِيَ خِدَاجٌ فَہِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ اس کے بعدحدیث قدسی ہے‘ قَالَ فَقُلْتُ يَا أَبَا ہُرَيْرَةَ إِنِّي أَكُونُ أَحْيَانًا وَرَاءَ الْإِمَامِ قَالَ فَغَمَزَ ذِرَاعِي وَقَالَ اقْرَأْ بِہَا يَا فَارِسِيُّ فِي نَفْسِكَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ قَالَ اللہُ تَعَالَی قَسَمْتُ الصَّلَاةَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي نِصْفَيْنِ فَنِصْفُہَا لِي وَنِصْفُہَا لِعَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اقْرَءُوا يَقُولُ الْعَبْدُ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ يَقُولُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ حَمِدَنِي عَبْدِي يَقُولُ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ يَقُولُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ أَثْنَی عَلَيَّ عَبْدِي يَقُولُ الْعَبْدُ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ يَقُولُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ مَجَّدَنِي عَبْدِي يَقُولُ الْعَبْدُ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ يَقُولُ اللہُ ہَذِہِ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ يَقُولُ الْعَبْدُ اہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْہِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْہِمْ وَلَا الضَّالِّينَ يَقُولُ اللہُ فَہَؤُلَاءِ لِعَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص کوئی نماز پڑھے اور اس میں ام القرآن (سورۃ فاتحہ) نہ پڑھے تو ایسی نماز ناقص ہے،ناقص ہے،ناقص ہے،کامل نہیں ہے۔‘‘ (ابو سائب نے کہا) میں نے کہا: اے ابوہریرہ! میں بعض اوقات امام کے پیچھے ہوتا ہوں۔تو انہوں نے میری کلائی دبائی اور کہا: اے فارسی! اسے اپنے نفس میں پڑھا کرو،بلاشبہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے،آپ ﷺ کہتے تھے ’’اللہ عزوجل فرماتا ہے: میں نے نماز کو اپنے اور بندے کے درمیان آدھے آدھ تقسیم کر دیا ہے،نصف میرے لیے ہے اور نصف میرے بندے کے لیے اور میرے بندے کے لیے وہ سب کچھ ہے جو اس نے مانگا۔‘‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’پڑھا کرو۔بندہ کہتا ہے ((الحمد للہ رب العالمین)) اللہ عزوجل فرماتا ہے: میرے بندے نے میری تعریف کی۔بندہ کہتا ہے: ((الرحمن الرحیم)) اللہ عزوجل فرماتا ہے: میرے بندے نے میری ثنا کی۔بندہ کہتا ہے: ((مالک یوم الدین)) اللہ عزوجل فرماتا ہے: میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی۔بندہ کہتا ہے ((إیاک نعبد وإیاک نستعین)) (اللہ عزوجل فرماتا ہے) یہ میرے اور بندے کے مابین ہے اور میرے بندے کے لیے وہ سب کچھ ہے جو اس نے مانگا۔بندہ کہتا ہے (( اہدنا الصراط المستقیم * صراط الذین أنعمت علیہم غیر المغضوب علیہم ولا الضالین)) (اللہ عزوجل فرماتا ہے) سب میرے بندے کے لیے ہے اور میرے بندے کے لیے وہ سب کچھ ہے جو اس نے مانگا۔‘‘