Sunan Abi Dawood Hadith 826 (سنن أبي داود)
[826]صحیح
ابن شہاب الزھری صرح بالسماع عند الحمیدی (959 وسندہ حسن) عمارہ بن اکیمہ اللیثی وثقہ یعقوب الفارسی والترمذی وابن حبان وابو عوانہ وابن عبد البر وقال ابن معین: ’’اسم بن أكيمة عمرو بن مسلم وهو ثقة وقد روى عنه الزهرى ومحمد بن عمرو‘‘، وقولہ: ’’فانتھی الناس‘‘ مدرج من کلام الزھري ولم یثبت عن أبي ھریرۃ رضي اللہ عنہ، وانظر الاتحاف الباسم شرح موطا روایۃ ابن القاسم (ص 165 ح 80)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ ابْنِ أُكَيْمَةَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ انْصَرَفَ مِنْ صَلَاةٍ جَہَرَ فِيہَا بِالْقِرَاءَةِ فَقَالَ ہَلْ قَرَأَ مَعِيَ أَحَدٌ مِنْكُمْ آنِفًا فَقَالَ رَجُلٌ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ إِنِّي أَقُولُ مَالِي أُنَازَعُ الْقُرْآنَ قَالَ فَانْتَہَی النَّاسُ عَنْ الْقِرَاءَةِ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِيمَا جَہَرَ فِيہِ النَّبِيُّ ﷺ بِالْقِرَاءَةِ مِنْ الصَّلَوَاتِ حِينَ سَمِعُوا ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی حَدِيثَ ابْنِ أُكَيْمَةَ ہَذَا مَعْمَرٌ وَيُونُسُ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَلَی مَعْنَی مَالِكٍ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز سے پھرے،جس میں آپ ﷺ نے جہری قرآت کی تھی اور فرمایا ’’کیا تم میں سے کسی نے ابھی میرے ساتھ قرآت کی ہے؟‘‘ ایک آدمی نے کہا ہاں،اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا ’’میں بھی کہہ رہا تھا مجھے کیا ہوا کہ قرآت قرآن میں الجھ رہا ہوں۔‘‘ راوی نے کہا پس لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ پڑھنے سے رک گئے ان نمازوں میں جن میں آپ ﷺ جہر کر رہے ہوتے جبکہ انہوں نے آپ سے یہ فرمان سنا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں ابن اکمیہ کی یہ روایت معمر،یونس اور اسامہ بن زید نے زہری سے مالک کی روایت کے ہم معنی روایت کی ہے۔